”ٹرمپ سے ملاقات کے بعد شادیانے بجانے والوں کوپتہ نہیں تھا کہ انڈیا۔۔۔“، حفیظ اللہ نیازی نے بڑا سوال اٹھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد شادیانے بجانے والوں کوپتہ نہیں تھا کہ انڈیا کیا کررہا تھا ؟
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے خطے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی جب اپنی انتخابی مہم چلا رہا تھاتواسی بیانیے پر چلارہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ کشمیر کی دو ریاستیں بنائیں گے ، کیا ہمیں آج پتہ چلاہے ؟ یہ جو سینیٹ فتح کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم قوم کو اس طرح اکٹھا نہیں کرناچاہتے جیسے سانحہ اے پی ایس پر اکٹھا کیا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد شادیانے بجانے والوں کوپتہ نہیں تھا کہ انڈیا کیا کررہا تھا ؟ مجھے اپنی حکومت سے شکوہ ہے جس کوکہنا تھا کہ انڈیاہمارا دشمن ہے اور جس قسم کے خیالات کا اظہار مودی کررہا تھا ، اس پر کیوں نہیں ردعمل دیا گیا ۔