رحمان ملک کی ٹرمپ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل

رحمان ملک کی ٹرمپ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ...
رحمان ملک کی ٹرمپ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹس میں رحمان ملک نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اوراقوام متحدہ فوری طور پر کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں۔ ریاستی دہشتگردبھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ایک حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جس میں درجنوں کشمیری مرد ، خواتین اور بچے شہید ہوگئے تھے رحمان ملک نے کہا کہ عالمی برداری خاص کر امریکی صدر ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دوسری انسانی حقوق کی تنظیموں کونہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے سفاکانہ حملے کا نوٹس لینا چاہئے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے آئینی حق کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کررہی ہے اور مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کردیا گیاہے لیکن بہادرکشمیری بھارتی فوج کے مظالم کی ویڈیو اور تصاویر باہر بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے سفاکانہ سے درجنوں نہتے کشمیری مرد وخواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خوفناک صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہیں جنہوں نے کشمیر پر ثالثی کی بات کی تھی ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قابض ریاستی فوج کے مظالم اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا گندا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

مزید : قومی