پاکستان کشمیرپر کونسا کارڈ استعمال کرسکتا ہے ؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتادیا

Aug 13, 2019 | 10:23 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ بھارتی کی جانب سے کی جانیوالی آئینی ترامیم کے بعد بھارت کی تمام اقلیتیں خطرے میں ہیں،ہم کشمیر پر ٹرمپ کارڈ استعمال کرسکتے ہیں ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارتی کی جانب سے کی جانیوالی ترامیم کے بعد بھارت کی تمام اقلیتیں خطرے میں ہیں، اسرائیل نے جوکچھ فلسطین میں کیا ، وہی کچھ اب کشمیر میں بھی ہونے جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سینکڑوں دہشت گردوں کے کیمپ ہیں جن کی فنڈنگ اسرائیل سے ہو تی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہندو آہستہ آہستہ کشمیر میں آئیں گے اورجائیداد یں خریدتے جائیں گے جس سے مسلمان اقلیت میں چلے جائیں گے اور یہی ان کامنصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر پر ٹرمپ کارڈ استعمال کرسکتے ہیں ، دنیا کے ہر پلیٹ فارم پرجائیں ، وزیر اعظم پوری کابینہ کے ساتھ مظفر آباد جاکر اظہار یکجہتی کریں ، کم ازکم لفظوں کا آسرا ہی صحیح اور ہم کچھ نہیں کرسکتے ، کمزور کیا کرسکتاہے ، اس معاملے کو عالمی فورم پر اٹھاناچاہئے ۔

مزیدخبریں