مقبوضہ وادی میں خورا ک کی کمی ،صدر آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول کھولنے کا مطالبہ کردیا

مقبوضہ وادی میں خورا ک کی کمی ،صدر آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول کھولنے کا ...
مقبوضہ وادی میں خورا ک کی کمی ،صدر آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول کھولنے کا مطالبہ کردیا

  


مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان  نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں، خوراک اور ادویات پہنچانے کیلئے لائن آف کنٹرول کوکھولا جائے۔

دنیانیوز کے مطابق سردار مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی سے مررہے ہیں ، خوراک اور ادویات ختم ہوچکی ہیں، وادی میں خوراک اور ادویات پہنچانے کیلئے لائن آف کنٹرول کوکھولا جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذریعے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات پہنچائی جائیں۔

مزید : قومی