پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کورونا ایس اوپیز کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا 

پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کورونا ایس اوپیز کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا 
پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کورونا ایس اوپیز کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کورونا ایس اوپیز کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا ہے، اگلے ہفتے سے تربیت کیلئے بڑے سیشن شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرصوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج ڈی جی قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سے ملاقات ہوئی، جس میں سکولوں کو کھولنے سے متعلق کورونا ایس اوپیز کیلئے ٹریننگ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اساتذہ کیلئے فی الحال محدود پیمانے پر کورونا ایس اوپیز کے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا ہے لیکن اگلے ہفتے سے تربیت کیلئے بڑے سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈاکٹر مراد سعید نے کیمبرج ایسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 

 او اور اے لیول کے طلبا کے ساتھ  غیر منصفانہ سلوک ناقابل برداشت ہے،ابھی میں کیمبرج سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ طلبا کی گریڈنگ کا معاملہ حل کرے،اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر میں اس معاملے کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گااور اپنے طالب علموں کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۔

واضح رہے حکومت پنجاب نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیں۔بچے کسی بھی چیز کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔ بچوں کو بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کی تلقین کی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ اسکول سے واپسی پر گھر والوں سے ملنے سے قبل نہا لیں۔ سانس کے مسائل سے دوچار سٹاف اور بچوں کو مکمل صحت یاب ہونے تک گھر رہنے کی تلقین کی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -