سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان نےسگی بھابی اور قریبی رشتہ دار  قتل کردیا

 سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان نےسگی بھابی اور قریبی رشتہ دار  قتل کردیا
 سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان نےسگی بھابی اور قریبی رشتہ دار  قتل کردیا

  

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2افرادقتل،ملزم نے بھابی اور رشتہ دار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کی تھانہ تاجود یرو کے قصبہ شیر خان اوڈھو میں ملزم احسان علی اوڈھو نے اپنی بھابی مسمات بلقیس اور اپنے رشتہ دار سرفراز کو ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع ملنےپر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے جیکب آباد اور گڑھی خیرو کی ہسپتال میں پہنچادی ہیں۔ آخری اطلاعات تک دوہرے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے اور نہ ہی ملزم کی گرفتار ی عمل میں آسکی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -جیکب آباد -