ناجائز اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 اگست تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 5 گواہوں کو بھی طلب کرلیاہے،ملزم احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کے روبرو نیب کے 2 گواہوں کے بیانات پر جرح کی گئی نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے نیب کا موقف ہے کہ احد خان چیمہ پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے اور بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے، ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔