شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل دیگر سامان سے محروم 

  شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل دیگر سامان سے محروم 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو مظہر کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ20کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے۔گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو عارف وسیم کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ15 ہزار روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے مانگا منڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عارف اور فیملی سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیورات،وحدت کالونی کے علاقے سے انور اور فیملی سے 1لاکھ 35ہزار نقدی و زیوارات،شالیمار میں زبیر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار، پرانی انارکلی میں عبداللہ سے گن پوائنٹ پر43ہزار نقدی موبائل فون اور جنوبی چھاؤنی سے گن پوائنٹ پر موسی سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور سبزاہ زار اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ،باٹا پور اور مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے

مزید :

علاقائی -