سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع 

سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 80 کروڑ سے زائد آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو21 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے  عدالت نے ملزم جنید ارشد پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے رکھا ہے،نیب کے پراسیکیوٹرکا موقف ہے کہ ملزم کو ریفرنس کی تمام نقول فراہم کی جاچکی ہیں گزشتہ روز کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے  نیب کا موقف ہے کہ ملزم جنید ارشد نے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے، ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز پائی گئی، ملزم جنید ارشد پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -