وفاقی وزیر ہوا بازی غلام  سرور کو لیگل نوٹس ارسال

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام  سرور کو لیگل نوٹس ارسال

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) پی آئی اے کے تمام پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دینے کے حوالے سے بیان پروفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کو لیگل نوٹس ارسال کر دیا گیا،رانا نعمان نے اپنے وکیل محمد مدثر چودھری کے ذریعے وزیر ہوا بازی کو قانونی نوٹس بھجوا دیاہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر کے بیان سے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے،پی آئی اے کے 14 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار پائیں۔ وفاقی وزیر 15 دن میں قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

مزید :

علاقائی -