سرکاری امور میں بہتر نتائج کیلئے تمام تروسائل فراہم کئے جارہے ہیں: اشفاق خان 

        سرکاری امور میں بہتر نتائج کیلئے تمام تروسائل فراہم کئے جارہے ہیں: ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اپنے دفتر کی مختلف برانچزکا اچانک دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے دفتر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کاجائزہ بھی لیا۔اشفاق خان نے ریسپشن روم،سنٹرل ہَب،آپریشنز روم، اسٹیبلشمنٹ برانچ، اکاؤنٹس برانچ سمیت دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ کیا شعبوں کے انچارجزنے ڈی آئی جی آپریشنز کو کارکردگی بارے بریفنگ دی ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تمام شعبوں کے انچارج اور سٹاف دفتری امور میں مزید بہتری لائیں انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکار کارکردگی اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سروس ڈیلیوری کا معیار مزید بہتر بنانے کے لئے جدید لائحہ عمل اپنائیں انہوں نے کہا کہ تمام برانچز کی روز مرہ کارکردگی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مد د سے ایک دوسرے سے مربوط کر کے مزید بہتربنایا جائے اشفاق خان نے سکیورٹی گیٹس سمیت تمام شعبوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک لازمی طور پر پہننے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور شہریوں کے تعاون سے شہر میں کوروناصورتحال کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے،تاہم کورونا کے پھیلاؤکے خدشات سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھا جانا اشد ضروری ہے۔   اشفاق خان نے مزید کہا کہ سرکاری امور میں بہتر نتائج کیلئے دفتر کے سٹاف اور افسران کو تمام تر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -