پولیس کی کارروائیاں، چور اورڈکیت گینگ کے5 ملزمان گرفتار

  پولیس کی کارروائیاں، چور اورڈکیت گینگ کے5 ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی کارروائی۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سلطان چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ سلطان اوراس کے ساتھی صدیق کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 3موٹر سائیکلیں، 5موبائل فونز اوردیگر اشیاء قیمتی برآمد کر لیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے  دوسری طرف  داتا دربار پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان حفیظ، اکرم اور فاروق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 4 عدد موٹر سائیکل، نقدی: 15500 روپے پسٹل 30 بور: 2عدد معہ 7 ضرب گولیاں برآمد کر لیں۔ 

مزید :

علاقائی -