مسجد کا تقدس پامال کرنے پراندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او سے رپورٹ طلب

مسجد کا تقدس پامال کرنے پراندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر گلوکار بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ سے 13 اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے،ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد کا تقدس پامال کیا، مسجد کی توہین اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں، مسجد کے اندر ڈانس اور گانا عکسبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے 
خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -