سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن 

  سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث80ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگ کے  2ملزمان کے قبضہ سے03 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران07 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 02رائفلز، 6  پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے28ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7کلوگرام سے زائد چرس اور152 لیٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران  7ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی22 ہزارروپے سے زائدنقدی رقم بر آمد کی گئی چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 23 اشتہاری و عدالتی مجرمان و مفروران کو گرفتار کیا گیا پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر13ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔ 

مزید :

علاقائی -