امیدوار کی امتحان میں شرکت کی  ایپلی کیشن واپس کئے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی 

امیدوار کی امتحان میں شرکت کی  ایپلی کیشن واپس کئے جانے کیخلاف درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سول ججوں کی اسامیوں پر بھرتی کے لئے خاتون امیدوار کی امتحان میں شرکت کی درخواست واپس کئے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 19 اگست تک ملتوی ہوگئی۔درخواست گزار خاتون زیب النساء نے موقف اختیار کررکھاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں سول ججوں کی بھرتی کے لئے درخواستیں مانگیں، درخواست گزار نے بھی امتحان میں شرکت کے لئے درخواست بھجوائی، کورونا وائرس کا بہانہ کرکے امتحان میں شرکت کی درخواست واپس کردی گئی، امتحانی کمیٹی کو امتحان میں شرکت کی درخواست منظور کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -