پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سے کانسٹیبل رینک کی 21ہزار 770سیٹیں خالی 

پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سے کانسٹیبل رینک کی 21ہزار 770سیٹیں خالی 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سے کانسٹیبل رینک کی 21770 سیٹیں خالی، پنجاب پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو  رپورٹ بھجوا گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی کی397 سیٹوں پر فنانشل سیونگ کی وجہ سے تعیناتیاں نہ کی گئیں جس سے حکومتی فنڈز کی بچت کی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 313 ڈی ایس پیز کی سیٹیں خالی ہیں، ایس پی کی63 اور ایس ایس پی کی 16 سیٹیں جبکہ ڈی آئی جی کی 4 اور ایڈیشنل آئی جی کی ایک سیٹ خالی ہے، اسی طرح انسپکٹر کی 784 اور انسپکٹر لیگل کی 353 سیٹیں خالی  اس کے علاوہ ٹریفک وارڈن کی 1094، سب انسپکٹر کی1443 جبکہ کانسٹیبل کی 14 ہزار 350 اور ہیڈ کانسٹیبل کی 2 ہزار 42 سیٹیں خالی ہیں۔

واضع رہے لاہور کا اسٹریٹ کرائم کراچی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا، رواں سال اب تک 20 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے جبکہ 35 زخمی کیے گئے لیکن آبادی کے تناسب سے کراچی کے اسٹریٹ کرائم سے موازنہ کیا جائے تو لاہور میں صورتحال ابتر ہونے لگی، کراچی میں محدود وسائل کے باوجود 21 افراد ڈاکوو ¿ں کے ہاتھوں قتل ہوئے لیکن لاہور میں قتلوں کی تعداد پنجاب کے امن و امان پر سوالیہ نشان بن گئی۔ 

مزید :

علاقائی -