وزیر اعظم،چیئرمین وڈی جی نیب لاہور کیخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹس جاری 

  وزیر اعظم،چیئرمین وڈی جی نیب لاہور کیخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدلت نے وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین نیب اورڈی جی نیب لاہورسمیت دیگر کے خلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اگست تک واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے وکیل سید فرہادعلی شاہد کی وساطت سے دائروزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر شہزاد اکبر سمیت دیگر افرادکے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ افراد کی ایما ء پران کی اپنی بیوی مریم نواز پر نیب پیشی کے موقع پر حملہ کرواکرقاتلانہ حملہ کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -