آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت17 ستمبر تک ملتوی

  آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت17 ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے پیپلز پارٹی کے رہنماآصف ہاشمی کے خلاف محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت17 ستمبر تک ملتوی کردی،اس کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کررکھا ہے،نیب کی جانب سے آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی اداروں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزم آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا، ملزم آصف ہاشمی کے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا، ملزم کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -