پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش، 2اشتہاری گرفتا ر

پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش، 2اشتہاری گرفتا ر

  

لاہور(کرائم رپورٹر)  ساندہ پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروش اکرام کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیانواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے لوکل اینڈ سپیشل لاء کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان  عامر اور سخاوت کو گرفتار کر لیا   جوہر ٹاون پولیس نے کارروائیوں کے دوران منشیات فروخت کرنے والے ملزمان میں علی احمد اور اعجاز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -