پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع

  

ساوتھمپٹن (آئی این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ  آج سے  ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں پہلے روز ہی طوفانی بارش کا  امکان ہے اورہفتے کے سوا تمام دنوں میں موسم کی مداخلت جاری رہنے کا امکان ہے نگلینڈکیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم  نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے گزشتہ روزکھلاڑیوں نے بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ سیشنزمیں شرکت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آج سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے پر امید ہیں اور پہلے ٹیسٹ کی شکست بھول کر میدان میں اتریں گے تمام کھلاڑیوں نے میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرے کم بیک کرے گی اظہر علی نے مزید کہا کہ کوچز نے ہماری بھرپور انداز میں تربیت کی پوری ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ہم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں اور قوم کی امیدوں پر پورا اترسکیں اظہر علی نے کہا کہ کوچز نے بھرپور انداز سے تمام کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ہے قوم سے اپیل ہے کہ ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کریں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -