کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر ضروری،اوشناء

            کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر ...

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونا خوش آئندبات ہے مگر اس کے باوجود کھلاڑیوں کو ہرصورت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے شکر ہے کہ وباء میں کمی آئی ہے مگر ابھی اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں اس حوالے سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ٹینس کی سر گرمیاں بھی جلد شرو ع ہوجائیں گی۔

اوشناء نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا میرے کھیلنے کا مقصد ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر ایونٹ میں کامیابی حاصل کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -