دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان کو سخت محنت درکارہوگی، سابق کرکٹرز 

    دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان کو سخت محنت درکارہوگی، سابق کرکٹرز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ز نے امید ظاہر کی کہ آج سے شروع دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی مگر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے لئے پاکستان کی ٹیم کو سخت محنت درکار ہوگی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان، راشد لطیف،عبدالرزاق، محمد یوسف، سکندر بخت، باسط علی،محمد وسیم اور عاقب جاوید نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑی اس ٹیسٹ میچ میں دباؤ میں کھیلیں گے جس کا نقصان ہوسکتا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام کھلاڑی کھیل پر فوکس رکھیں اور بھرپور محنت کریں سابق کرکٹرز نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو حریف ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے ورنہ شکست کی صورت میں اس کو سیریز سے ہاتھ دھونا پڑیگا سابق کرکٹرز نے کہا کہ کپتان اظہر علی کے لئے یہ ٹیسٹ میچ بھی امتحان ہے۔
ور ان کو اس پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہئیے انگلش ٹیم کو پاکستان کی ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔