لیڈی ایچی سن ہسپتال میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی

لیڈی ایچی سن ہسپتال میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور میں 14اگست کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ایم ایس لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمد اقبال شاہد نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔تقریب میں اللہ والے ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون اورسیلانی ٹرسٹ سے اظہار حسین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت عملے نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی طرف سے مختلف ترانے اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے اور مریضوں اور ان کے لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔