عدلیہ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ہمیں درس نہ دیں،عظمیٰ بخاری

  عدلیہ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ہمیں درس نہ دیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ہمیں درس نہ دیں،نیب لاہور آفس کے باہر ایک منظم سازش کے تحت پنجاب حکومت نے لیگی کارکنوں کو اشتعال دلایا، پولیس کے یونیفارم میں نامعلوم افراد نے مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیااورپتھراؤ سے 100سے زائد لیگی کارکن شدید  زخمی ہوئے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکومتی ترجمانوں کے بیان پر ردعمل میں کہاحکومتی آڈر پر پولیس لیگی کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مار رہی ہے۔زخمی کارکنوں کو بھی گھروں سے اٹھایا جارہا ہے،یہ نوازشریف اور شہبازشریف کا حوصلہ تھا جنہوں نے فسادی ٹولے کو پانچ سال برداشت کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -