دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ جشن آزادی جوش و جذبے سے منائیں گے،علماء

  دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ جشن آزادی جوش و جذبے سے منائیں گے،علماء

  

   لاہور (پ ر)  معروف دینی ادارہ جامعہ احسان القرآن چوبرجی لاہور میں دینی مدارس کے نمائندہ علماء کرام کا مولانا مفتی انیس احمد مظاہری کی میزبانی میں بھر پور اجلاس ہوا جس سے وفاق المدارس العربیہ ضلع لاہور کے مسؤل مولانا مفتی عزیز الرحمن اور مولانا مفتی خرم یوسف اور دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے اساتذہ، طلبہ اور علماء کرام حسبِ سابق 14 اگست کو ”یوم آزادی“ بھرپور قومی جوش و جذبے سے منائیں گے،اکابر علماء کرام کی بے پناہ جدوجہد اور مسلمانوں کی عظیم جانی و مالی قربانیوں کے نتیجہ میں معرض وجود میں آنے والی اسلامی ریاست کی قدر اور حفاظت کرتے ہوئے ہر لحاظ سے اس کی ظاہری، باطنی ترقی میں حصہ لیں، اجلاس میں مولانا قاضی اویس علوی جامعہ محمدیہ، مولانا عبداللہ مدنی جامعہ فتحیہ،مولانا عبدالشکور یوسف دارالعلوم مدنیہ،مولانا عثمان آفاق جامعہ بیت النور،مولانا محمد علی نعیم جامعہ مدنیہ کریم پارک،  مولانا نعیم اللہ حیدرجامعۃ الازہر سمیت لاہور کے دیگر دینی مدارس کے نمائندہ علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -