مریم نواز نے کارکنوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی،جمشید چیمہ

  مریم نواز نے کارکنوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی،جمشید چیمہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے کی ناکام کوشش کی،پولیس نے کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ میں شدت آنے کے بعد انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

 اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی سے قبل گاڑیوں میں پتھر رکھنے کی فوٹیجز سارے ملک کی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہیں اور اس کے باوجود چوری اوپر سے سینہ زوری کے مصداق اپنے جرم کو قبول نہیں کیا جارہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -