سابق ڈپٹی کمشنر نے اے کیو خان ہسپتال کیلئے زمین وقف کر دی

  سابق ڈپٹی کمشنر نے اے کیو خان ہسپتال کیلئے زمین وقف کر دی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی کمشنر چودھری فقیر حسین نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی خدمات کے پیش نظر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اڑھائی کنال کمرشل اراضی وقف کردی۔ اڑھائی کنال اراضی ریونیو کالونی میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے نام سے وقف کر دی گئی ہے۔چیئرمین ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سی ای او شوکت ورک نے چودھری فقیر حسین کا اراضی دینے پر شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ مذکورہ اراضی پر ہسپتال یا عوامی فلاحی و بہبود کا کوئی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -