شہباز بھٹی کی اقلیتوں کے لئے لازوال خدمات ہیں،نجمی سلیم

شہباز بھٹی کی اقلیتوں کے لئے لازوال خدمات ہیں،نجمی سلیم

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے زیر اہتمام یوم اقلیت کے حوالے سے تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی وفات کے بعد آنے والے حکمرانوں نے اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی،  آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے بانی چیئرمین قائد تحریک شہباز بھٹی شہید کی اقلیتوں کے لئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آل پاکستان مینارٹیز الائنس کی وائس چیئرپرسن نجمی سلیم نے کہا کہ شہباز بھٹی نے اقلیتوں کے لئے کئی تاریخ ساز کارنامے سر انجام دیئے،تقریب سے چودھری عذرا شجاعت ایڈوکیٹ، بشپ طفیل مسیح،جوزف پال، چودھری بشیر الدین، مورس ندیم،سردار کلیان سنگھ کلیان، نعیم جان اور نوید واسطی سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -