معیاری ترجمہ قرآن اْردو اور پنجابی زبان میں شائع کرینگے،صاحبزادہ حامد رضا

  معیاری ترجمہ قرآن اْردو اور پنجابی زبان میں شائع کرینگے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(پ ر)سربراہ سنی اتحاد کونسل و چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ جناب صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ کی طرف سے  اسٹینڈرڈ ترجمہ قرآن اْردو اور پنجابی زبانوں میں شائع کیا جائے گا،جوکہ تمام مسالک کے جید علماء کی مشاورت سے تیار ہو گااور قرآن مجید کی طباعت و اشاعت کے مراحل میں اعلیٰ ترین معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب قرآن بورڈ،قرآن پبلیشنگ کمپنیز اور قرآن پروف ریڈرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -