قوم کو پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے،مسعودصدیقی

  قوم کو پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے،مسعودصدیقی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) یومِ آزادی تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے، 14اگست یوم پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر بھی منایا جائیگاان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ میں وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ”استحکام پاکستان کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہاکہ آج پھر ہمیں تحریک آزادی پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔ ہمیں قومیتوں سے پھر ایک قوم بننا ہو گا،خداوند تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے۔ لیکن ہم نے اِن کو بروئے کار لانے کی بجائے ملک کو قرضوں کی دلدل میں مبتلا کر رکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -