جشن آزادی شایان شان انداز میں منائیں گے،بابر محمود

جشن آزادی شایان شان انداز میں منائیں گے،بابر محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ ملک دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کبھی تکمیل کامنہ نہیں دیکھیں گے۔ ارض وطن کے ہونہار بیٹے پاکستان دشمن عناصر کا قلع قمع کردیں گے۔ پاکستان رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، کشمیریوں کے استصواب رائے سے فیصلہ کرکے اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے عالمی قوتیں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -