مریم نواز کی پیشی پر لیگی کارکنوں پر تشدد سمیت مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

مریم نواز کی پیشی پر لیگی کارکنوں پر تشدد سمیت مختلف قراردادیں اسمبلی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں مختلف قراردادیں جمع کرا دی گئیں،تفصیلات کے مطابق نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی اور لیگی کارکنان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی پیشی کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر وزیراعظم،آئی جی پنجاب اور چیئر مین نیب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے سے پہلے دریا کے گندے پانی کو صاف کرنے کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی، خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں اضافے کیخلاف قراداد اسوہ آفتاب نے جمع کرائی۔