ملک کسی ضدی حکمران کا متحمل نہیں ہوسکتا،عبدالقادر شاہین

  ملک کسی ضدی حکمران کا متحمل نہیں ہوسکتا،عبدالقادر شاہین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹرجنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ2018 کے عام انتخابات عوام کے لئے دھچکا تھے۔ملک کسی ضدی حکمران کا متحمل نہیں ہوسکتا،بیساکھیوں کے سہارے الیکشن چرانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔جعلی مینڈیٹ کیخلاف احتجاج اپوزیشن کا جمہوری و آئینی حق ہے۔

 انہوں نے کہا حکومت سیاست میں آمرانہ روایت کو جنم دے کر جمہوریت تباہ کرنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت اپنے پہلے دو سالوں میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی آئندہ کسی قسم کی امید کی توقع رکھنا فضول ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -