طبی سہولیات کا فقدان حکمرانوں کی ناکامی ہے،ذکر اللہ مجاہد

طبی سہولیات کا فقدان حکمرانوں کی ناکامی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کا فقدان حکمرانوں کی ناکامی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بیڈ پر تین تین مریض علاج کروانے پر مجبور ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر سہولیات طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے ڈاکٹرز اور مریضوں کی پریشانی مزید بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران غریبوں کی فلاح و بہبود اور ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے اور نعروں سے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
جبکہ عملی طور پر اپنے منشور کے برعکس عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال میں مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم ایس سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری،صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر علی حسن،شہزاد حسین،ہیرا، علی سمیت دیگر ذمہ داران ہسپتال نے شرکت کی۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ میڈیسن کمپنیوں کی ملی بھگت سے زندگی بچانے والی ادویات غریب مریضوں کی پہنچ دور ہوگئی ہیں۔حکومت علاج معالجہ فری کرنے کی بجائے ادویات مہنگی کرکے عام آدمی سے علاج کی سہولیات چھین رہی ہے۔