چیئرمین زکوٰۃ و عشر گرفتار لیگی کارکنوں کے حق میں میدان میں آ گئے
لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ۔چیئرمین زکوٰۃ وعشر لاہور شبیرسیال (ن)لیگی گرفتار کارکنوں کے حق میں میدان میں آگئے۔شبیرسیال نے ویڈیو پیغام میں (ن) لیگی گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب دفتر پر حملہ،آل شریف کی دہشت گردی کی علامت ہے،غریب کارکن پہلے سڑک پھر جیلوں میں ذلیل ہوتا ہے،کارکن جیل اور لیڈر گھروں میں عیاشی کرتے ہیں۔
شبیرسیال نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے غریب کارکنوں کے بجائے اصل ملزمان کو پکڑا جائے،گرفتار کارکنوں کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کیا جائے،نیب دفتر کے منصوبہ سازوں اور اصل گلوبٹوں کو پکڑا جائے،کارکن کسی بھی پارٹی کا ہو اس کی تذلیل نہ کی جائے۔