بیلارس کے قونصلر کی وی سی ایل ڈی اے کے ساتھ ملاقات،شہر کی ترقی پر تبادلہ خیال

  بیلارس کے قونصلر کی وی سی ایل ڈی اے کے ساتھ ملاقات،شہر کی ترقی پر تبادلہ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران سے بیلارس کے اعزازی قونصل جنرل ولید مشتاق نے ملاقات کی۔اس موقع پر لاہور شہر کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیااور لاہور کی ترقی کے لئے ٹاؤن پلاننگ اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بیلا رس کے تجربات سے استفادہ کرنے پر غور کیا گیا۔ایس ایم عمران نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے نے ضروری قانون سازی کی ہے۔ کثیر المنزلہ عمارتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز منظور کئے گئے۔ دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایل ڈی اے سٹی میں 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیرکرنے کے منصوبے کو باقاعدہ منظورکرانے کے لئے ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں معیاری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے  47 ارب روپے کا پی سی ون بھی منظوری حاصل کرنے کے لئے گورننگ باڈی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -