آصف زرداری نے مفاہمت اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا،اورنگزیب برکی

آصف زرداری نے مفاہمت اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا،اورنگزیب برکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گیارہ سال جھوٹے مقدمات انتہائی بہادری سے جیل کاٹی اور پھر بی بی شہید کی شہادت پہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جس برداشت صبر اور حب الوطنی کا ثبوت دیا  ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت امن رواداری اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینے، بلوچستان کے قبائلی عمائدین اور ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں دوبارہ شامل کرنے والے آصف علی زرداری پاکستان کے پہلے متفقہ صدر ہیں،اورنگزیب برکی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام،آمریت کے خاتمے اور آئین کی بحالی میں زرداری صاحب کا کردار ایک مثال ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -