محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری اورمسٹر جسٹس فاروق حیدرپرمشتمل ڈویژن بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کے خلاف درخواست نیب پراسیکیوٹر کے جواب کے بعد نمٹا دی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔نیب پراسکیوٹر نے محسن شاہنواز رانجھا کی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا۔ نیب کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ انکوائری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

نمٹا دی گئی

مزید :

صفحہ آخر -