پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ صوبائی حکومت اور پاک فوج نے کورونا وبا کے خلاف بہترین کام کیا ان کی کاوشوں کو سراتے ہیں،شہریوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،آئین عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، ریاستی پالیسیاں قوانین کی پاسداری کے پابند ہیں۔فاضل جج نے یہ فیصلہ میاں آصف ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کیا۔ فیصلے کے آغاز میں ونسٹن چرچل کے قول کا حوالہ دیا گیا۔ فاضل جج نے کہا کہ پی پی ایس سی کے امتحانات ملتوی کرنے کی ٹھوس شواہد نہیں بتائے گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے لئے امیدوار انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

تحریری فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -