فردوس مارکیٹ انڈرپاس پراجیکٹ کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرعبوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد 

فردوس مارکیٹ انڈرپاس پراجیکٹ کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرعبوری حکم امتناعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس پراجیکٹ کے خلاف دائرمتفرق درخواست پرعبوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی،عدالت نے گیٹ وے ٹیکنالوجیز کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل سائٹ پلان نہیں دیا گیا اور اب کاپی دی ہے، 26 مرلہ میری اراضی ایکوائر کی جارہی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آج مین کیس نہیں لگا اس لئے اس متفرق درخواست کو مین کیس کے ساتھ سنیں گے۔ 
فردوس مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -