گندم کاکوٹہ نہ دینے کیخلاف دائردرخواست پر سیکرٹری فوڈ اور ڈپٹی کمشنر آج طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گندم کاکوٹہ نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری فوڈ اور ڈپٹی کمشنر کو آج 13اگست کوطلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہاں صرف کمزور آدمی ہی چھری کے نیچے آتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ڈپٹی کمشنر اپنے اختیارات دوسروں کو دے سکتا ہے، ہر ضلع کا کوٹہ آبادی کے حساب سے الگ ہوتا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری فوڈ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کوآج طلب کر لیا۔
گندم کوٹہ