پٹواری کی جعل سازی پرڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب طلب

پٹواری کی جعل سازی پرڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پٹواری سخی سرور کی جعل سازی کیس میں عبوری درخواست ضمانت کے دوران ریمارکس دئیے کہ بڑے بڑے لوگ اینٹی کرپشن کے سربراہ رہ چکے ہیں،کسی کو آج تک گردن سے نہیں پکڑا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو طلب کرلیا۔عدالت کے روبروریجنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے مزیدکہا کہ ریجنل ڈائریکٹر کو تو ہم نے بلایا ہی نہیں،ڈی جی اینٹی کرپشن کو بلایا تھا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پٹرول بحران کیس میں مصروف ہیں۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹواری سخی سرور پر سگے بھائیوں کی22کینال اراضی جعل سازی سے منتقلی کا الزام ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد پٹواری سخی سرور غائب ہوگیا تھا،عدالت پٹواری سخی سرور کی عبوری ضمانت خارج کرے۔

پٹواری،جعل سازی

مزید :

صفحہ آخر -