بی آئی ایس کا نام تبدیل کرنے کیخلاف درخواست،التوا کی استدعا منظور

بی آئی ایس کا نام تبدیل کرنے کیخلاف درخواست،التوا کی استدعا منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام سے تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت وفاقی حکومت کے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی التواء کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے درخواست پر سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت وزارت خزانہ، سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔  
استدعا منظور

مزید :

صفحہ آخر -