وکلاء فنڈز کیس میں فریق بننے کیلئے دائر لاہوربار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

  وکلاء فنڈز کیس میں فریق بننے کیلئے دائر لاہوربار کی درخواست واپس لینے کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء فنڈز کیس میں فریق بننے کے لئے دائر لاہوربار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،یہ درخواست لاہوربار کے سیکرٹری کی طرف سے دائر کی گئی تھی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمدقاسم خان نے اس درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ وکلا ء کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے،فنڈز کی تقسیم سے متعلق تمام قواعد وضوابط وکلا ء کی لیڈر شپ نے طے کئے، جو دنیا میں کہیں نہیں ہوا وہ میں نے پنجاب کے وکلا ء کے لئے کیا ہے،میں نے تو وفاق سے یہ بھی پوچھا تھا کہ پنجاب کے وکلا ء کو کو فنڈز دینا ہے یا نہیں،ابھی تک وفاق نے وکلا ء کے لئے فنڈز سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا،سیکرٹری لاہور بار نے کہا کہ لاہور بار کو ابھی تک فنڈز نہیں ملے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اگر فنڈز نہیں ملے تو پاکستان بارکونسل اورپنجاب بار کونسل سے رجوع کریں۔

وکلاء فنڈز

مزید :

صفحہ آخر -