نارووال شکر گڑھ روڈ کی تعمیر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو طلب

    نارووال شکر گڑھ روڈ کی تعمیر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری سی اینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نارووال شکر گڑھ روڈ تعمیر نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سرکاری افسر کی درست معاونت نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کوآئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا افسرنارووال تک ہیلی کاپٹر پر جائیں گے؟کیا ایک دفعہ روڈ بنانے کے بعد میٹینس کرتے ہیں؟ابھی ناروال جائیں اور روڈ چیک کرکے مینٹیننس کے حوالے سے رپورٹ دیں،چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیکرٹری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹر ی کو 10بندے فائلیں اٹھانے کے لیے چاہئیں،نہ ایڈیشنل سیکرٹری کو پتہ ہے جواب کیا دینا ہے اورنہ ہی کیس کا پتہ ہے،عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پرسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بھی طلب کرلیاہے۔
سڑک تعمیر

مزید :

صفحہ آخر -