ن لیگی جلسوں میں کوئی ٹک ٹاک گرلز کے چکر میں نہیں آتا،عمران نذیر

ن لیگی جلسوں میں کوئی ٹک ٹاک گرلز کے چکر میں نہیں آتا،عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک گرلز کے سہولت کار فیاض الحسن چوہان شیطانیاں پھیلانے سے باز رہیں،یہ بتائیں جب روپے تقسیم ہو رہے تھے وہ خود لینے والوں میں موجود تھے یاروپے دینے والوں میں،یہ تحریک انصاف کا ہی وطیرہ ہے کہ 5ہزار روپے دیکر رات کو دھرنے میں سلایا جاتا تھا، اوچھی حرکتوں اور ٹک ٹاک گرلز کی سہولت کاری سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کے سہولت کار فیاض الحسن چوہان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ن لیگ کا ورکر وہ ورکر ہے جو اپنی جیب سے خرچ کرکے پارٹی ایونٹ میں جاتا ہے۔ ن لیگ کو فارن فنڈنگ نہیں آتی،یہودیوں کا یا باہر سے پی ٹی آئی کو فنڈ آتا ہے۔ ہماری حق حلال کی کمائی ہے جو پارٹی پر خرچ کرتے ہیں اور ایسے کارکنوں کی بڑی تعداد ن لیگ میں موجود ہے۔ یہاں کوئی ٹک ٹاک گرلز کے چکر میں نہیں آتا اور نہ ہی یہاں کو موج میلہ کرنے آتا ہے۔
عمران نذیر

مزید :

صفحہ آخر -