لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی مدت پوری نہ ہونے کا یقین ہوچکا،سراج الحق

      لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی مدت پوری نہ ہونے کا یقین ہوچکا،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کشمیر ریلی پر بم حملہ کے مجرموں کاایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ ہونا سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے،پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا کہتے تھے کہ جس جرم کے مجرم گرفتار نہ ہوں حکمران اس کے ذمہ دارہوتے ہیں،کشمیری راہنمااسلام آباد کے رویہ سے ناخوش اور سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر نئی دہلی کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا ہے،بی آرٹی نامکمل،وزیر اعظم کے افتتاح کے شوق کو پورا کیا جارہا ہے،لگتا ہے کہ حکمرانوں کو اپنی مدت پوری نہ ہونے کا یقین ہوچکا ہے اس لئے وہ عجلت اور افراتفری میں قدم اٹھا رہے ہیں، خریف سیزن میں پانی کی شدید کمی کا خدشہ ہے، کسان کو برباد کرنے کا اعتراف حکومتی وزیر خود کررہے ہیں،پنجاب حکومت نے کھادوں پر سبسڈی روک کر زراعت کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،رفیق تنولی شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو حکومت کو قاتل سمجھا جائے گا۔ان خیالات اظہار انہوں مانسہرہ میں رفیق تنولی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کسان راہنما ارسلان خان خاکوانی بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر ریلی میں ہونے والے دھماکہ کے مجرموں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکاحالانکہ اس وقت وزیر اعلی نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مجرموں کو 24گھنٹے میں گرفتار کرلیا جائے گالیکن وزیر اعظم نے متاثرہ خاندنوں سے ابھی تک اظہار تعزیت تک نہیں کیا۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -