ٹارگٹ سے زائد محصولات پر محکمہ مال کے افسران کے اعزاز میں تقریب 

  ٹارگٹ سے زائد محصولات پر محکمہ مال کے افسران کے اعزاز میں تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (عامر بٹ سے)محکمہ مال کی جانب سے محصولات اکٹھا کرنے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ضلعی افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، بورڈ آف ریونیو پنجاب نے مالی سال-20 2019میں مقررہ ہدف سے 104 فیصدزائد یعنی67331ملین روپے کے محصولات جمع کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور مہر عبدالرؤف نے واٹر ریٹ کی مد میں 29.265.732. اکھٹے کئے جبکہ ایگری کلچرل اِنکم ٹیکس کی مد میں.500 12.550.روپے حکومتی خزانے میں جمع کروا کر نمایاں کارگردگی سے سب پر سبقت حاصل کرلی۔سینئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور مہر عبدالرؤف سمیت محنت، لگن اور دیانت داری سے کام کرنے والے افسران و اہلکار وں کومحکمے کا قیمتی اثاثہ قرار دیدیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ محصولات سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کی فلاح پر خرچ کی جارہی ہے، حکومت پنجاب ریونیو اکیڈمی کے قیام پر غور کر رہی ہے اور اس ضمن میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں میں 9 ڈپٹی کمشنرز،21 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) اور38 اسسٹنٹ کمشنرز کی کارگردگی رپورٹ بھی پنجاب حکومت کو بھجوائی جارہی ہے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑنے شاندار کارکردگی پرضلعی افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا کو آگاہی دی کہ بورڈ آف ریونیونے مالی سال 2019-20 میں 67331ملین روپے کے محصولات جمع کئے ہیں مقررہ ہدف 65000ملین روپے سے 104فیصد زیادہ ہیں۔ فیلڈ سٹاف نے کورونا اور ٹڈی دل بحران میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محکمہ مال 

مزید :

صفحہ آخر -