15 اگست سے سکولوں کو کسی صورت کھلنے نہیں دیا جائیگا،ڈی جی نجی سکولز

15 اگست سے سکولوں کو کسی صورت کھلنے نہیں دیا جائیگا،ڈی جی نجی سکولز

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی نے کہا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دئے جائیں گے۔ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کریں، خلاف ورزی پرسکولوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ ڈی جی پرائیویٹ سکولز نے مزید کہا کہ سکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ والدین کو کورس اور دیگر اشیاء کیلئے پابند نہ کیا جائے، والدین اپنی سہولت کے مطابق جہاں سے چاہیں خریداری کریں۔خیال رہے کہ حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 

نجی سکولز

مزید :

صفحہ آخر -