تمام تنظیموں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، قمرالزمان کائرہ 

       تمام تنظیموں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، قمرالزمان کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کی تمام تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام تنظیموں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی تمام تنظیموں کی پرفارمنس دیکھی جائے گی۔محرم سے قبل لاہور،فیصل آباد اور ساہیوال اور گوجرانولہ ڈویڑن کے جائزہ اجلاس منعقد ہونگے۔محرم کے بعد راولپنڈی اور سرگودھا ڈویڑن کے اجلاس بلائے جائیں گے۔۔وسط ستمبر سے قبل تمام صوبہ کی تنظیموں کا جائزہ مکمل کر لیا جائے گا۔ناقص تنظیموں کو تبدیل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
 قمرالزمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -